ملک بھر میں آٹے کا 20 کلو تھیلا مہنگا ہوگیا، قیمت 300 روپے تک بڑھ گئی۔
صوبائی دارالحکومت پشاور میں آٹے کا 20 کلو تھیلا مہنگا ہوگیا، ایک ہفتے کے دوران قیمت 300 روپے بڑھ گئی۔آٹا ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق مکس آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 2900 روپے مقررکی گئی ہے ، فائن آٹے کا 20 کلو تھیلا 3ہزار 100 روپے کا ہوگیا۔

پنجاب سے ترسیل بند ہونے کے باعث آٹا موجود نہیں،آئندہ کچھ روز میں آٹے کا 20 کلو تھیلا مزید مہنگا ہوسکتا تھا۔
دوسری جانب کراچی میں فی کلو آٹا 135 سے 140 روپے میں فروخت ہورہا ہے، 10 کلو آٹے کا تھیلا 1350 روپےمیں دستیاب ہے۔
چکی کے آٹےکی فی کلو سرکاری قیمت 113روپے جبکہ فائن آٹےکی سرکاری قیمت 121روپےکلومقرر کی گئی ہے ۔فلور ملز مالکان کا کہنا ہے کہ گندم کی قیمتوں میں اضافے سے آٹےکی قیمت بڑھی۔

دوسری جانب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سرکاری کوٹے پر ملنے والے 15 کلو آٹےکے تھیلےپر 100 روپے کا اضافہ کردیا گیا، مارکیٹ ذرائع کے مطابق ہول سیل مارکیٹ میں آٹے کی فی کلوقیمت میں 7روپے اضافہ ہوگیا ہے ۔
ہول سیل قیمت پر 15کلو آٹے کا تھیلا 2000 روپے میں فروخت ہورہا، ہول سیل مارکیٹ میں فی کلو آٹےکی قیمت 133 روپے ہے ،قیمت میں اضافے سے پہلے آٹے کی فی کلو قیمت 127 روپے تھی۔
