Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

جیلوں میں قیدیوں کے بنیادی انسانی وقار اور حقوق کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے، مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ہدایت کی ہے کہ جیلوں میں قیدیوں کے بنیادی انسانی وقار اور حقوق کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

تفصیلات کے مطابق  وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرِ صدارت جیل اصلاحات سے متعلق اجلاس ہوا، اوور کراؤڈنگ کا بحران حل کرنے اور جیل ریفارمز کے لیے پلان پیش کیا گیا۔ننکانہ صاحب جیل کو جلد مکمل کرنے کے لیے 1.3 ارب روپے کے فنڈز منظور کرلئے گئے۔سمندری اور ننکانہ صاحب جیلوں کو رواں سال ستمبر تک مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا۔

دوران اجلاس بریفنگ میں بتایا گیا کہ جیلوں کا دباؤ کم کرنے کے لیے 27 اضافی بیرکوں کی تعمیر تیزی سے جاری ہے،چنیوٹ اور مری میں بھی نئی جیلوں کا تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے۔

فیصل آباد، ڈیرہ غازی خان اور پنڈی بھٹیاں سمیت پنجاب کی 5 بڑی جیلیں سولرائزڈ کردی گئی ہیں ، 2027تک جیلوں کی گنجائش کو مزید بڑھا کر43ہزار718تک پہنچایاجائےگا۔

اجلاس میں جیلوں میں بخشی خانے کے لیے میٹرس فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا، بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ لاہور سمیت مختلف اضلاع کے 11 بخشی خانوں کو اپ گریڈ کر دیا گیا۔

Related posts

فیصل آباد اور گوجرانوالہ تعلیمی بورڈز نے میٹرک کے دوسرے سالانہ امتحان کے نتائج کا اعلان کر دیا

Mobeera Fatima

آئی ایم ایف انتظامیہ کی وزیر خزانہ سے ملاقاتیں؛ اصلاحاتی ایجنڈے کی کامیابی کا اعتراف

Mobeera Fatima

پیٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس میں کمی کا اعلان

Mobeera Fatima

Leave a Comment