Daily Systematic Metro News Breaking News
انٹرٹینمنٹ

اداکارہ جگن کاظم نتھیا گلی میں گندگی پھیلانے والے سیاحوں پر برہم

اداکارہ اور ٹی وی میزبان جگن کاظم نے مری سے نتھیا گلی جانے والے ہائیکنگ ٹریکس پر پھیلائی گئی گندگی پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سیاحوں کے رویے پر تنقید کی ہے۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں جگن کاظم نے راستوں پر بکھری پلاسٹک بوتلوں اور ریپرز کی نشاندہی کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ لوگ ملک کے حالات پر شکایت تو کرتے ہیں، مگر اپنی ذمہ داری کیوں نہیں نبھاتے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اکثر پوچھتے ہیں کہ ملک کا کیا بنے گا، حالات کیسے بہتر ہوں گے، مگر جب ہم خود صفائی کا خیال نہیں رکھتے تو بہتری کیسے ممکن ہے۔

جگن کاظم نے مزید کہا کہ وہ عام طور پر سخت زبان استعمال نہیں کرتیں، لیکن اس صورتحال نے انہیں واضح انداز میں بات کرنے پر مجبور کیا۔ ان کے مطابق آلودگی نہ صرف ماحول کو نقصان پہنچا رہی ہے بلکہ موسمی تبدیلیوں میں بھی اضافہ کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم خود ہی گندگی پھیلا کر موسمی بگاڑ کا سبب بن رہے ہیں، جہاں گرمیوں میں ژالہ باری اور سردیوں میں غیر معمولی گرمی جیسے حالات دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

Related posts

نتاشا علی نے خود کو حرا مانی اور ثروت گیلانی سے بہتر اداکارہ قرار دے دیا

Mobeera Fatima

سوناکشی سنہا کا شادی کے بعد ہمسفر کے نام پہلا پیغام

Mobeera Fatima

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

Mobeera Fatima

Leave a Comment