Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

دورہ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ:قومی کرکٹ ٹیم کا متوقع اسکواڈ سامنے آگیا

دورہ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ میں کون کون شامل ہوگا، قومی کرکٹ ٹیم کا متوقع اسکواڈ سامنے آگیا۔باضابطہ اعلان چند روز میں متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق سلیکشن کمیٹی نے ممکنہ اسکواڈ اور کپتان کے ناموں پر مشاورت مکمل کرلی،شان مسعود کو کپتان برقرار رکھنے کی تجویز چیئرمین پی سی بی کو ارسال کردی گئی ہے۔

 

سیریز کے لیے 17 رکنی قومی اسکواڈ کو حتمی شکل دی جائے گی،ٹیسٹ اسکواڈ میں امام الحق، اذان اویس اور عبداللہ فضل کو برقرار رکھے جانے کا امکان ہے۔

بابر اعظم، سلمان علی آغا، ساجد خان، محمد عباس اور خرم شہزاد بھی اسکواڈ کا حصہ ہونگے،عبید شاہ اور علی عثمان کو پہلی بار اسکواڈ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔فاسٹ بالرز محمد علی اور عامر جمال کی قومی ٹیسٹ ٹیم میں واپسی متوقع ہے۔

salman ali agha

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان اور سعود شکیل کی فٹنس کا جائزہ لیا جا رہا ہے،دونوں کرکٹرز ٹیسٹ پاس کرنے کے بعد پریکٹس کا آغاز کر چکے ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم 13 جولائی کو ویسٹ انڈیز کے دورے پر روانہ ہوگی۔

Related posts

پاک بنگلہ دیش ٹیسٹ سیریز، عامر جمال قومی اسکواڈ سے ریلیز

Mobeera Fatima

اے سی سی نے پہلے انڈر 19ویمن ایشیا کپ کا شیڈول جاری کر دیا

Mobeera Fatima

صائم ایوب کے بعد حسیب اللہ بھی انجری کا شکار

Mobeera Fatima

Leave a Comment