Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

پاکستانی سکیورٹی فورسز کی افغان صوبوں پکتیا ، پکتیکا اور کنڑ میں کارروائیاں ، 29 دہشتگرد ہلاک

ملک میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے بعد پاکستانی سکیورٹی فورسز نے افغان صوبے پکتیا، پکتیکا اور کنڑ میں کارروائی کرتے ہوئے 29 دہشتگرد ہلاک کر دیے۔

وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ سرحدی علاقے میں جماعت الاحرار اور فتنتہ الخوارج کی کمین گاہوں پر کارروائیاں کی گئیں۔

عطاء تارڑ نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد پر انٹیلی جینس آپریشن کرتے ہوئے مجموعی طور پر فتنتہ الخوارج کے 29 کارندے ہلاک کر دیے۔ دہشت گردوں کے مراکز میں ذخیرہ کیا گیا بھاری تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود بھی تباہ کر دیا گیا۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ 28 جون کو سکیورٹی فورسز نے باجوڑ میں آپریشن کیا ، جس میں خارجی کمانڈر خان فروش عرف زابل 3 دہشت گردوں سمیت ہلاک ہو گیا۔ ہلاک دہشت گردوں کا تعلق بھارتی پراکسی جماعت الاحرار سے تھا۔

Related posts

خیبر پختونخوا حکومت کا اگلے سال 121 ارب ، 75 کروڑ روپے قرض لینے کا فیصلہ

admin

عمران خان کو 3 ماہ میں نااہلی ختم کرنے کی پیشکش کی جا رہی ہے ، حامد رضا کا دعویٰ

Mobeera Fatima

علی امین گنڈا پور معاملات اچھے طریقے سے سنبھال رہے ہیں ، ہٹانے کی بات بے بنیاد ہے ، عمر ایوب

Mobeera Fatima

Leave a Comment