Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

مختلف شہروں سے 9 محرام الحرام کے جلوس برآمد

ملک کے مختلف شہروں سے 9 محرم الحرام کے جلوس اپنے روایتی راستوں پر رواں دواں ہیں۔

اسلام آباد میں جی 6 امام بارگاہ سے 9 محرم کا جلوس برآمد ہوا، آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی نے وفاقی دارالحکومت میں امام بار گاہ اثنا عشری کا دورہ کیا، وہاں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا، جلوس کے تمام روٹس کا معائنہ بھی کیا۔

آئی جی اسلام آباد نے تمام پولیس یونٹس کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دی۔

آئی جی اسلام آباد نے امام بارگاہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جلوس کے لیے سخت سکیورٹی انتظامات کیے ہیں، 16 ہزار کے قریب اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پولیس، رینجرز اور آرمی کو لگایا گیا ہے، 5 لیئرز میں سیکیورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں، روٹس کے راستوں میں کنٹینرز لگا کر راستے بند کیے گئے ہیں، کنٹرول رومز قائم کیے گئے ہیں۔

آئی جی اسلام آباد نے مزید کہا کہ جلوس کےعلاقوں میں پرائیویٹ ڈرون اڑانے پر پابندی ہو گی۔

Related posts

اے این پی نے خواجہ سرا کو اپنی جماعت کی مرکزی کابینہ میں شامل کر لیا

admin

کرم دھماکے کا ایک اور زخمی چل بسا ، تعداد 6 ہو گئی

Mobeera Fatima

بانی پی ٹی آئی کی تصویر وائرل ہونے کا معاملہ، پارٹی رہنماؤں کے دلچسپ تبصرے

admin

Leave a Comment