Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

ایران پر عائد پابندیاں فوری طور پر ختم نہیں کی جا رہیں ، اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلسل سفارتی کوششوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان نہ صرف جنگ بندی ممکن ہوئی بلکہ دونوں ممالک کو دوبارہ مذاکراتی میز پر لانے میں بھی اہم کردار ادا کیا گیا۔

العربیہ ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران اپنے ایٹمی ذخیرے کو کم درجے تک تبدیل کرنے پر آمادہ تھا، ایران پر عائد پابندیاں فوری طور پر ختم نہیں کی جا رہیں۔

اسحاق ڈار نے بتایا کہ 18 جون کو اسلام آباد میں مفاہمتی یادداشت پر حتمی دستخط کیے گئے، سوئٹزرلینڈ میں جاری مذاکرات اس سے پہلے بھی شروع ہو سکتے تھے، تاہم لبنان پر اسرائیلی حملوں کے باعث جنیوا میں طے شدہ مذاکراتی عمل متاثر ہوا اور تاخیر کا شکار ہو گیا۔

انہوں نے کہا کہ خطے میں کشیدگی بڑھنے سے سفارتی کوششوں کو دھچکا پہنچا، تاہم سخت محنت اور مفاہمتی کوششوں کے نتیجے میں تکنیکی مذاکرات دوبارہ شروع ہوئے۔ فریقین نے مفاہمتی یادداشت کو قبول کر لیا ہے اور اس پر عملدرآمد کے لیے پیش رفت جاری ہے، باقی مذاکراتی عمل کو 30 روز کے اندر مکمل کیا جانا ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت کی دستاویز بڑی عرق ریزی سے تیار کی گئی ، آئندہ مرحلے میں پابندیوں، ایرانی جوہری پروگرام اور لبنان کی صورتحال پر بات چیت کی جائے گی۔

Related posts

پی ٹی آئی پشاور کے رہنماؤں کا صوبائی حکومت کیخلاف احتجاج کا اعلان

Mobeera Fatima

پشاور ہائیکورٹ ، مخصوص نشستوں سے متعلق تحریک انصاف کی درخواست اعتراض کیساتھ واپس

Mobeera Fatima

بجلی صارفین کو اکتوبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ریلیف ملنے کا امکان

Mobeera Fatima

Leave a Comment