Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

امریکا ایران معاہدہ ، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی ، پیٹرول کے نرخ مزید گرنے کا امکان

امریکا اور ایران کے درمیان معاہدے اور کشیدگی میں کمی کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق سرمایہ کاروں کے خدشات کم ہونے اور تیل کی سپلائی معمول پر آنے کی توقعات کے باعث برینٹ خام تیل اور ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی۔

رپورٹس کے مطابق برینٹ خام تیل کی فی بیرل قیمت میں ایک ڈالر سے زائد کی کمی ہوئی ہے۔ جس کے بعد برینٹ خام تیل کی فی بیرل قیمت 79.44 ڈالر ہو گئی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات میں پیش رفت سے آبنائے ہرمز میں ممکنہ رکاوٹوں کے خدشات کم ہوئے ہیں، جس کے باعث عالمی توانائی منڈی میں استحکام کے آثار پیدا ہوئے ہیں۔

تجزیہ کاروں کے مطابق اگر دونوں ممالک کے درمیان معاہدے پر عمل درآمد جاری رہا تو تیل کی سپلائی بہتر ہونے کے ساتھ قیمتوں میں مزید استحکام آ سکتا ہے، تاہم خطے میں دوبارہ کشیدگی کی صورت میں عالمی منڈی متاثر ہو سکتی ہے۔

Related posts

زندہ مرغی اور گوشت کی قیمت میں کمی

Mobeera Fatima

رائٹ سائزنگ کمیٹی کی سفارشات ، ہزاروں سرکاری ملازمین کے متاثر ہونے کا خدشہ

Mobeera Fatima

مولانا فضل الرحمن کے تحفظات ، پی ٹی آئی ، جے یو آئی میں مذاکرات پر ڈیڈلاک برقرار

Mobeera Fatima

Leave a Comment