Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

ترکیہ ورلڈ کپ 2026 سے باہر، 10 کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے والی پیراگوئے کی سنسنی خیز فتح

ورلڈ کپ 2026 میں ترکیہ کو بڑا دھچکا لگا ہے جہاں پیراگوئے نے صرف 10 کھلاڑیوں کے ساتھ شاندار دفاعی کھیل پیش کرتے ہوئے اسے 0-1 سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔

میچ کے آغاز کے صرف 64 سیکنڈ بعد پیراگوئے کے میتھیاس گالارزا نے 25 میٹر دور سے شاندار گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلائی، جو میچ کا فیصلہ کن لمحہ ثابت ہوا۔ یہ گول ٹورنامنٹ کے تیز ترین گولز میں شامل ہو گیا۔

پہلے ہاف کے اختتامی لمحات میں پیراگوئے کو اس وقت بڑا دھچکا لگا جب میگوئل المیرون کو مخالف کھلاڑی سے تلخ جملوں کے تبادلے پر ریڈ کارڈ دکھا دیا گیا۔ نئے قوانین کے تحت منہ چھپا کر بات کرنے پر یہ فیصلہ وی اے آر کی مدد سے برقرار رکھا گیا۔

دوسرے ہاف میں ایک کھلاڑی کم ہونے کے باوجود پیراگوئے نے شاندار دفاع کیا اور ترکیہ کے مسلسل حملوں کو ناکام بنایا۔ ترکیہ نے میچ میں ایک وقت پر 79 فیصد تک بال پوزیشن اپنے پاس رکھی اور مجموعی طور پر 32 حملے کیے، تاہم ناقص فنشنگ کے باعث وہ ایک بھی گول نہ کر سکا۔

ترکیہ کے کوچ وینچینزو مونٹیلا نے شکست پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ٹیم نے آخری لمحے تک بھرپور کوشش کی، تاہم نتیجہ قبول کرنا ہوگا۔

Related posts

پاکستان سپر لیگ، غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا عمل شروع

Mobeera Fatima

دوسرے ٹیسٹ میچ کا آخری دن، بنگلا دیش کی آسان ہدف کی جانب پیشقدمی جاری

Mobeera Fatima

انگلینڈ کے خلاف اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی، بابر اعظم

admin

Leave a Comment