Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

امریکا ایران مذاکرات ، امریکی ایلچی سٹیو وٹکوف اور عباس عراقچی سوئٹرز لینڈ جائیں گے

امریکی ایلچی سٹیو وٹکوف اور ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی مذاکرات کے سلسلے میں سوئٹزرلینڈ روانہ ہو رہے ہیں۔

امریکی ویب سائٹ ایگزیوس کے مطابق سٹیو وٹکوف سوئٹزرلینڈ میں اعلیٰ سطحی ملاقات میں شرکت کریں گے ، صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر پہلے ہی وہاں موجود ہیں۔

ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کے بھی آج سنیچر کو سوئٹزر لینڈ پہنچنے کی توقع ہے۔

یہ پیشرفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب محض ایک دن قبل لبنان میں اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان لڑائی کے باعث امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے سوئٹزرلینڈ کا دورہ منسوخ کر دیا تھا۔

دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والے 14 نکاتی عبوری معاہدے نے صورتحال بدل دی ہے، معاہدے کے تحت فریقین کو ایران کے جوہری پروگرام اور دیگر پچیدہ علاقائی تنازعات کو حل کرنے کے لیے 60 دن کا وقت ملا ہے۔

یاد رہے گزشتہ روز امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی سوئٹزر لینڈ روانگی مؤخر کر دی گئی تھی۔

Related posts

دبئی کے ولی عہدکا کاروباری شعبے کیلئے بڑے امدادی پیکیج کا اعلان

Mobeera Fatima

اسرائیل کا غزہ کیلئے امداد لے جانیوالی کشتی میڈلین پر ڈرون حملے کے بعد قبضہ ، عملہ یرغمال

Mobeera Fatima

امریکا ایران کے وفد آج مذاکرات کیلئے پاکستان پہنچیں گے

Mobeera Fatima

Leave a Comment