Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

‘ہیرو وہ ہیں جنہوں نے جنگ کا خاتمہ کیا’، صدر زرداری کا اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط کا خیرمقدم

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والے تاریخی امن معاہدے کے سلسلے میں “اسلام آباد مفاہمتی یادداشت” پر دستخط کا بھرپور خیرمقدم کرتے ہوئے اسے خطے اور پوری دنیا کے لیے ایک تاریخی لمحہ قرار دیا ہے۔

صدرِ مملکت نے اپنے خصوصی بیان میں اس عزم کا اظہار کیا کہ ترقی کا واحد راستہ صرف اور صرف امن ہے کیونکہ جنگ تباہی اور مصیبت کے سوا کچھ نہیں لاتی۔

انہوں نے کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان طویل تنازع نے خطے کے عوام کو بے پناہ مشکلات سے دوچار کیا اور اس کشیدگی کی وجہ سے عالمی سطح پر توانائی کی فراہمی، بین الاقوامی تجارت اور معاشی استحکام شدید متاثر ہوا۔

صدر زرداری نے امید ظاہر کی کہ ایسی کشیدگی کی صورتحال اب دوبارہ کبھی پیدا نہیں ہوگی اور خطے کے ممالک اب اپنی تمام تر توانائیاں، وسائل اور صلاحیتیں صرف ترقی، خوشحالی اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے وقف کریں گے۔

صدر آصف علی زرداری نے اس اہم ترین سفارتی کامیابی پر بات کرتے ہوئے واضح الفاظ میں کہا کہ حقیقی ہیرو وہ ہیں جنہوں نے اس ہولناک جنگ کا خاتمہ کیا۔

Related posts

لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباداورملتان ڈویژنز میں ماسک پہننا لازمی قرار

Mobeera Fatima

لاہور اور کراچی کی فضائی حدود کو کھول دیا گیا

Mobeera Fatima

اسلام آباد میں نان اور روٹی کی قیمت کا تعین ، ہائیکورٹ نے اہم ہدایت جاری کر دی

Mobeera Fatima

Leave a Comment