Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

ایرانی صدر ٹرمپ کے دستخط شدہ معاہدے کی کاپی میڈیا کے سامنے لے آئے

ایرانی صدر مسعود پزشکیان ٹرمپ کے دستخط شدہ معاہدے کی کاپی میڈیا کے سامنے لے آئے۔

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے امریکا کے ساتھ ہونے والے جنگ بندی معاہدے کی کاپی میڈیا کے ساتھ شیئر کر دی جس میں ڈونلڈ ٹرمپ کے دستخط بھی موجود ہیں۔

میڈیا رپورٹس میں یہ کہا گیا ہے کہ یہ پہلا موقع ہے کہ بین الاقوامی سطح پر دو ملکوں کے درمیان ہونے والا معاہدہ الیکٹرانک دستخط کے ذریعے ہوا ہے۔

دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے تصدیق کی ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان مفاہمتی یادداشت کے متن پر باضابطہ دستخط ہو چکے ہیں اور معاہدے پر عملدرآمد کے طریقہ کار کو حتمی شکل دینے کے لیے فوری مذاکرات شروع کیے جائیں گے۔

اسماعیل بقائی کے مطابق ایران کی دفاعی صلاحیتوں اور میزائل پروگرام پر کسی بھی فریق کے ساتھ مذاکرات نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ’’ایران کے میزائل صرف فائر کرنے کے لیے ہیں، مذاکرات کے لیے نہیں‘‘۔

Related posts

مزید عرب ممالک ابراہم معاہدے کا حصہ بنیں گے ، 5 جنگیں رکوائیں ، نوبیل انعام کیلئے بہترین امیدوار ہوں ، ٹرمپ

Mobeera Fatima

ڈونلڈ ٹرمپ باضابطہ طور پر نوبیل انعام 2026 کیلئے نامزد

Mobeera Fatima

ممدانی سے اختلاف ختم، ٹرمپ کا حیران کن یوٹرن

Mobeera Fatima

Leave a Comment