Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

وفاقی حکومت گلگت بلتستان کیلئے 100 میگا واٹ شمسی بجلی منصوبے کے اخراجات اٹھائے گی، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان کیلئے 100 میگا واٹ شمسی بجلی منصوبے کے اخراجات اٹھائے گی۔

وزیراعظم کی زیرِ صدارت گلگت بلتستان میں 100 میگا واٹ شمسی توانائی منصوبے کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں منصوبے پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان کے لیے 100 میگا واٹ شمسی بجلی منصوبے کے تمام اخراجات برداشت کرے گی، انہوں نے متعلقہ حکام کو منصوبے پر کام کی رفتار مزید تیز کرنے اور اسے جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے منصوبے کے تمام مراحل میں شفافیت یقینی بنانے کے لیے غیر جانبدار تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن کرانے کی بھی ہدایت دی۔

Related posts

پاکستان کے دستور کا آرٹیکل 6 کیا ہے ؟

Mobeera Fatima

اسلامی ممالک کا ایران سے ہمسایہ ممالک کیخلاف حملے فوری روکنے کا مطالبہ

Mobeera Fatima

بانی پی ٹی آئی کی بیٹوں سے فون پر بات کروانے کی استدعا منظور

admin

Leave a Comment