Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد مٹی کا تیل مہنگا ہو گیا

پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد مٹی کے تیل کے نرخ میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

اوگرا کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کا تیل ایک روپے 49 پیسے فی لیز مزید مہنگا ہو گیا ہے۔

مٹی کے تیل کی نئی فی لیٹر قیمت 282 روپے19 پیسے ہوگئی ہے، مٹی کےتیل کی قیمت میں اضافے کااطلاق ہو گیا ہے۔

اس سے قبل مٹی کے تیل کی قیمت 280 روپے70 پیسےفی لیٹر تھی ، گزشتہ ہفتے مٹی کا تیل 8 روپے 70 پیسےفی لیٹر مہنگا کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر کمی کر دی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 373 روپے 78 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 78 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

Related posts

خیبر پختونخوا، 2ہزار کے قریب سرکاری پرائمری اسکولز کے پاس ذاتی عمارت نہ ہونے کا انکشاف

Mobeera Fatima

حکومت مخالف تحریک ، پی ٹی آئی اور جے یو آئی میں معاملات طے ، کمیٹی بنانے کا فیصلہ

admin

بنوں میں آپریشن، کالعدم ٹی ٹی پی ضرار گروپ کے 3 دہشتگرد ہلاک

Mobeera Fatima

Leave a Comment