Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

لاکھوں افراد کیلئے بڑی سہولت، بی آئی ایس پی کا کیش نظام ختم

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) نے لاکھوں مستحقین کے لیے روایتی کیش ادائیگی کے نظام کو مرحلہ وار ختم کرکے ڈیجیٹل والٹ سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت مالی امداد براہِ راست بینک اکاؤنٹس یا موبائل والٹس میں منتقل کی جائے گی۔

پہلے مرحلے میں نقد ادائیگی کا موجودہ طریقہ کار ختم کیا جائے گا، جس سے مستحقین کو لمبی قطاروں اور رقم وصول کرنے کے پیچیدہ عمل سے نجات ملے گی۔ دوسرے مرحلے میں نظام کو مکمل طور پر خودکار بنایا جائے گا، جس کے تحت اہل افراد کو دفاتر کے چکر لگانے، درخواستیں جمع کروانے یا فارم پُر کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

حکام کے مطابق مستحقین کو قومی ڈیٹا بیس کی مدد سے خودکار طور پر بینک یا موبائل والٹ سے منسلک کیا جائے گا اور اس عمل کی تکمیل پر انہیں آگاہ بھی کیا جائے گا۔

تیسرے مرحلے میں مختلف مالیاتی اور ڈیجیٹل سروسز کو نظام کا حصہ بنایا جائے گا، جن میں حبیب بینک لمیٹڈ، بینک الفلاح، بینک آف پنجاب، جازکیش اور ایزی پیسہ شامل ہیں، ہر ضلع کے مستحقین کو مخصوص سروس فراہم کنندہ کے ساتھ منسلک کیا جائے گا۔

Related posts

میانوالی میں مسافر کوچ پر فائرنگ ، 3 افراد جاں بحق ، 6 زخمی

admin

بانی پی ٹی آئی ایک ڈیڑھ ماہ میں رہا ہو جائیں گے، بیرسٹر گوہر

admin

بجلی بلوں پر ریلیف خوش آئند، وزرائے اعلیٰ کے بیانات کو بڑھاوا نہیں دینا چاہیے، قمر زمان

Mobeera Fatima

Leave a Comment