Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

پی سی بی نے ایشین گیمز کیلئے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

پی سی بی نے ایشین گیمز 2026 کیلئے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

قومی اسکواڈ کی قیادت صاحبزادہ فرحان سنبھالیں گے، نائب کپتانی عبدالصمد کے حصے میں آئی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پندرہ رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے، ایشین گیمز میں مردوں کے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل مقابلوں کا آغاز 24 ستمبر سے جاپان کے شہر آئیچی میں ہو گا۔

پاکستان کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی انٹرنینشل میچوں میں صاحبزادہ فرحان 1305 رنز بنا چکے ہیں اور انہوں نے 46 میچ کھیل رکھے ہیں۔ انہوں نے اس دوران دو سنچریاں اور دس نصف سنچریا ں بھی بنائیں۔

قومی ٹیم کی قیادت کپتان صاحبزادہ فرحان کریں گے ان کے علاوہ نائب کپتان عبدالصمد، ابرار احمد، احمد دانیال، عاکف جاوید، علی رضا، عرفات منہاس، حیدر علی اور حسن نواز ٹیم میں شامل ہیں۔

صائم ایوب ، معاذ صداقت، محمد سلمان مرزا، سعد مسعود، سفیان مقیم اور عثمان خان بھی ایشین گیمز کھیلنے والی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

Related posts

سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد نذیر جونیئر شدید بیمار، بیٹے نے علاج کیلئے اپیل کردی

Mobeera Fatima

کسی کے ساتھ کوئی زیادتی نہیں ہوئی، جو بہتر تھا وہ فیصلہ کیا، کپتان بابر اعظم

admin

دورہ پاکستان کیلئے ویسٹ انڈیز ٹیم دبئی پہنچ گئی،6 جنوری کو اسلام آباد پہنچے گی

Mobeera Fatima

Leave a Comment