Daily Systematic Metro News Breaking News
معیشت

تیل کی قیمت میں بڑا اضافہ

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

ایران اور امریکا کے درمیان حالیہ کشیدگی کی وجہ سے تیل کی قیمتیں مزید ایک فیصد بڑھ گئی ہیں۔

برطانوی برینٹ خام تیل کی قیمت 83 سینٹ یا 0.9 فیصد اضافے کے ساتھ 92.29 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔

امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کی قیمت 68 سینٹ یا 0.8 فیصد بڑھ کر 88.97 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔

گزشتہ روز برطانوی تیل کی قیمت سات ہفتوں کی کم ترین سطح پر بند ہوئی تھی جبکہ امریکی تیل مئی کے آخر کے بعد اپنی کم ترین سطح پر آ گیا تھا۔

ایران کی جانب سے امریکی ہیلی کاپٹر مار گرانے کے بعد امریکا نے ایران پر فضائی حملہ کیا، جس کے بعد ایران نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے امریکی اہداف کو نشانہ بنایا۔

واضح رہے کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں کا اثر پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات پر بھی پڑتا ہے، تیل کی قیمتیں بڑھنے سے پاکستان میں پیٹرول و ڈیزل کی قیمتیں بھی بڑھ جاتی ہیں۔

Related posts

اسٹاک مارکیٹ تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

Mobeera Fatima

ملک میں انٹرنیٹ سروسز اور سولر پینلز مہنگا ہونے کا امکان

Mobeera Fatima

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 5 لاکھ روپے سے اوپر چلی گئی

Mobeera Fatima

Leave a Comment