Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

کراچی میں شدید گرمی، ہیٹ اسٹروک کا خطرہ بڑھ گیا، ماہرین نے علامات اور احتیاطی تدابیر بتا دیں

کراچی میں جاری شدید گرمی کی لہر کے باعث ہیٹ اسٹروک کے خطرات میں اضافہ ہوگیا ہے، جبکہ طبی ماہرین نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ماہرین کے مطابق جسمانی درجہ حرارت خطرناک حد تک بڑھ جانے سے ہیٹ اسٹروک ہو سکتا ہے، جس کی نمایاں علامات میں چکر آنا، سر درد، متلی، جلد کا سرخ ہونا، ذہنی الجھن اور بے ہوشی شامل ہیں۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ گرمی کی شدت سے بچاؤ کے لیے دن کے اوقات میں کھڑکیاں، دروازے اور پردے بند رکھے جائیں، جبکہ پنکھے اور ایگزاسٹ فین چلانے کے ساتھ فرش پر پانی کا چھڑکاؤ بھی کیا جائے تاکہ گھر کا درجہ حرارت کم رکھا جا سکے۔

ماہرین نے مزید ہدایت کی ہے کہ اگر کوئی شخص ہیٹ اسٹروک کا شکار ہو جائے تو اسے فوری طور پر کسی ٹھنڈی جگہ یا ایئر کنڈیشنڈ کمرے میں منتقل کیا جائے، اضافی کپڑے ڈھیلے کر دیے جائیں اور جسم کا درجہ حرارت کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں تاکہ کسی بھی سنگین طبی پیچیدگی سے بچا جا سکے۔

Related posts

پاکستان اور افغانستان کے درمیان زبان، نسلی، قبائلی اور مذہبی رشتے موجود ہیں، علی امین گنڈاپور

Mobeera Fatima

پاکستان میں لوگوں کی شادیاں نہ کرنے کی وجوہات سامنے آ گئیں

admin

دیامیر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں مزید تاخیر ملکی بقا کیلئے خطرہ قرار

Mobeera Fatima

Leave a Comment