Daily Systematic Metro News Breaking News
معیشت

تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ہو گیا ہے۔

عالمی منڈی میں امریکی خام تیل کی قیمت 3.13 فیصد بڑھ گئی ہے جس کے بعد امریکی تیل 93 ڈالر 67 سینٹ فی بیرل کی سطح پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔

برطانوی خام تیل برینٹ کروڈ کی قیمت 2.50 فیصد بڑھ گئی ہے جس کے بعد اس کی فی بیرل قیمت 95 ڈالر 59 سینٹ تک پہنچ گئی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر خطے میں کشیدگی میں اضافہ ہوا تو تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں گزشتہ دو ہفتوں سے پیٹرول کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے لیکن عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ جاری رہا تو پاکستان میں پیٹرول و ڈیزل کی قیمت بھی بڑھ سکتی ہے۔

Related posts

اسٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ ، انڈیکس نے ایک لاکھ ، 33 ہزار کی حد عبور کر لی

Mobeera Fatima

ڈالر پھر مہنگا ، اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان

admin

اسٹاک ایکسچینج میں 80 ہزار کی حد برقرار ، ڈالر مہنگا ہو گیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment