Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

فلپائن میں 8.2 شدت کا خوفناک زلزلہ، سونامی وارننگ جاری

فلپائن میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 8.2 ریکارڈ کی گئی ہے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 35 کلومیٹر تھی زلزلے کے جھٹکوں کے فوراً بعد متعلقہ حکام نے ساحلی علاقوں کے لیے سونامی وارننگ جاری کر دی ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے باعث متعدد علاقوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، جبکہ لوگ گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ حکام نے شہریوں کو محفوظ مقامات کی طرف منتقل ہونے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ریسکیو اور ہنگامی ادارے ممکنہ نقصانات کا جائزہ لے رہے ہیں جبکہ ابھی تک کسی بڑے جانی یا مالی نقصان کی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔ زلزلہ پیما مراکز صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں اور آفٹر شاکس کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ افواہوں پر توجہ نہ دیں اور صرف سرکاری معلومات پر اعتماد کریں۔

Related posts

یوکرین کا ایف 16 طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک

Mobeera Fatima

مجھے وائٹ ہاؤس نہیں چھوڑنا چاہیے تھا ، ٹرمپ

Mobeera Fatima

بھارتی طیاروں کیلئے پاکستانی فضائی حدود مزید ایک ماہ بند رکھنے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment