Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

امریکی پرواز میں مسافر بے قابو؛ عملے پر تشدد کے بعد ہنگامی لینڈنگ

فرنٹیئر ایئرلائنز کی ایک پرواز کو اس وقت ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی جب ایک مسافر نے دورانِ پرواز جہاز کا دروازہ کھولنے کی کوشش کی اور ایک آف ڈیوٹی فلائٹ اٹینڈنٹ کو گلا دبا کر قابو میں لینے کی کوشش کی۔

حکام کے مطابق فلائٹ 3345 سان خوان سے اوہیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ جا رہی تھی کہ عملے نے جہاز میں “مسافر کے ہنگامے” کی اطلاع دی، جس کے بعد طیارے کو میامی انٹرنیشنل ایئرپورٹ اتار لیا گیا۔

ملزم کی شناخت 51 سالہ خوان گیبریل رئیس کے نام سے ہوئی ہے، جس نے مبینہ طور پر دورانِ پرواز جہاز کا دروازہ کھولنے کی کوشش کی اور کاک پٹ میں زبردستی داخل ہونے کے لیے دروازے کو کندھا مار کر توڑنے کی کوشش کی۔

حلف نامے کے مطابق ملزم کو روکنے کے دوران اس نے ہدایات نظر انداز کیں اور بعد میں ایک آف ڈیوٹی فلائٹ اٹینڈنٹ کو گلا دبا کر پکڑ لیا، جسے دیگر مسافروں نے مل کر قابو کیا۔

امریکی حکام کے مطابق طیارہ رات گئے میامی میں اترا جہاں پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے ایف بی آئی کے حوالے کر دیا۔

ایئرلائن کے مطابق پرواز چند گھنٹوں بعد دوبارہ روانہ ہو کر اپنی منزل تک پہنچ گئی۔

Related posts

حج درخواستوں کی وصولی کا آج آخری دن ، پہلے آیئے پہلے پائیے کے تحت منظور تصور ہونگی

Mobeera Fatima

رمضان میں عمرہ کے خواہشمند زائرین کیلئے گردن توڑ بخار کی ویکسین لگوانے کی ہدایت

Mobeera Fatima

عراق کی جیل میں داعش کے 11 دہشتگردوں کو پھانسی دیدی گئی

admin

Leave a Comment