Daily Systematic Metro News Breaking News
صحت

کھانے کے بعد صرف 10 منٹ کی واک صحت کے لیے انتہائی فائدہ مند قرار

کھانے کے بعد صرف 10 منٹ کی واک صحت کے لیے انتہائی فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہے۔

حالیہ طبی تحقیقات کے مطابق کھانے کے فوراً بعد یا 20 سے 30 منٹ کے اندر کی جانے والی چہل قدمی بلڈ شوگر کو تیزی سے بڑھنے سے روکنے میں مدد دیتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ واک کے دوران جسم کے پٹھے خون میں موجود شوگر کو توانائی کے طور پر استعمال کرتے ہیں، جس سے شوگر لیول متوازن رہتا ہے۔

تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ صرف 10 سے 15 منٹ کی واک ہاضمہ بہتر بنانے، وزن کنٹرول کرنے اور دل کی صحت بہتر رکھنے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے، ماہرین کے مطابق مسلسل بیٹھے رہنے کے بجائے دن بھر میں تھوڑا تھوڑا چلنا زیادہ مفید ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ عادت خاص طور پر ذیابیطس یا پری ذیابیطس کے شکار افراد کے لیے فائدہ مند ہوسکتی ہے تاہم صحت مند افراد بھی اسے روزمرہ معمول کا حصہ بنا کر بہتر طرزِ زندگی اپنا سکتے ہیں۔

Related posts

لاہور ہائیکورٹ کا دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو بند کرنے کا حکم

Mobeera Fatima

پنجاب حکومت نے اینٹی بائیوٹک ادویات پر بڑی پابندی عائد کردی

admin

انگلیوں میں چھپی پھیپھڑوں کے کینسر کی ابتدائی علامت: ماہرین کی وارننگ

Mobeera Fatima

Leave a Comment