Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

چین کی امریکا سے تجارتی تعلقات بڑھانے کی کوشش؛ 200 بوئنگ طیارے خریدنے کا اعلان کر دیا

چین نے اعلان کیا ہے کہ وہ امریکی کمپنی بوئنگ سے 200 طیارے خریدے گا اور امریکا کے ساتھ گزشتہ سال کوالالمپور میں طے پانے والے تجارتی معاہدے میں توسیع کا خواہاں ہے۔

چینی وزارت تجارت کے مطابق یہ پہلا موقع ہے کہ بیجنگ نے بوئنگ طیاروں کی خریداری کی باضابطہ تصدیق کی ہے۔ یہ پیش رفت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ دورۂ چین کے بعد سامنے آئی، جہاں ان کی چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات میں متعدد تجارتی معاہدے طے پائے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ بوئنگ طیاروں کی خریداری 750 تک بھی جا سکتی ہے، جبکہ ان طیاروں میں جی ای ایرو اسپیس کے انجن نصب ہوں گے۔ معاہدے کے تحت امریکا چین کو طیاروں کے انجن اور پرزہ جات کی فراہمی کی ضمانت بھی دے گا۔

چینی وزارت کے مطابق دونوں ممالک کم از کم 30 ارب ڈالر مالیت کی اشیا پر باہمی ٹیرف میں کمی پر بھی غور کریں گے، جبکہ اس بات پر زور دیا گیا کہ امریکی ٹیرف کو کوالالمپور معاہدے میں طے شدہ سطح سے زیادہ نہیں ہونا چاہیے۔

Related posts

دونوں ہاتھوں سے معذور شخص نے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کر لیا

admin

گائے کو مکھیوں سے محفوظ رکھنے کا کامیاب تجربہ

Mobeera Fatima

نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر بھارتی گولہ باری سے نقصان کی تفصیلات سامنے آ گئیں

Mobeera Fatima

Leave a Comment