Daily Systematic Metro News Breaking News
موسم

اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں بارش اور ژالہ باری کا امکان

محکمہ موسمیات نے آج ملک کے مختلف حصوں میں گرج چمک کے ساتھ  بارش کی پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں شام اور رات کے اوقات میں گرج چمک کیساتھ بارش اور ژالہ باری ہو سکتی ہے۔

اسلام آباد میں دن کے وقت 5 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی، اس کے علاوہ پہاڑی علاقوں میں میں بھی آج بارش کا امکان ہے۔

کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں میں بھی آج بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ جبکہ کئی علاقوں میں ژالہ باری کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم بعد از دوپہر شمالی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

Related posts

ژالہ باری سے سردی کی شدت بڑھ گئی ، مختلف مقامات پر مزید بارش کا امکان

Mobeera Fatima

ملک کے مختلف علاقوں میں مزید موسلادھار بارش ہونے کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

مسلسل تین دن بارشوں کی پیش گوئی

Mobeera Fatima

Leave a Comment