Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

خطبہ حج 2026 کے لیے خطیب کا اعلان کر دیا گیا

حرمین شریفین کی انتظامیہ نے خطبہ حج 2026 کے لیے خطیب کا اعلان کر دیا ہے۔

ادارہ امورِ حرمین شریفین نے حج 2026 (1447 ہجری) کے موقع پر خطبۂ حج کے لیے ممتاز عالم دین اور مسجد نبوی ﷺ کے امام و خطیب شیخ ڈاکٹر علی بن عبدالرحمن الحذیفی کو خطیب مقرر کرنے کا اعلان کر دیا۔

اعلامیے کے مطابق شیخ علی الحذیفی 9 ذوالحجہ 1447 ہجری کو میدان عرفات میں واقع مسجد نمرہ سے خطبہ حج دیں گے، جسے دنیا بھر میں کروڑوں مسلمان خصوصی توجہ سے سنتے ہیں۔

شیخ علی الحذیفی عالم اسلام کے معروف قراء اور جید علما میں شمار ہوتے ہیں۔ وہ کئی دہائیوں سے مسجد نبوی ﷺ میں امامت و خطابت کے فرائض انجام دے رہے ہیں اور ان کی پرسوز تلاوت دنیا بھر میں مقبول ہے۔

خطبہ کو حج کے اہم ترین رکن وقوف عرفہ کا مرکزی حصہ تصور کیا جاتا ہے، جس میں امت مسلمہ کے اتحاد، تقویٰ، امن اور اسلامی تعلیمات پر خصوصی روشنی ڈالی جاتی ہے۔

Related posts

سعودی دارالحکومت ریاض میں گیس سلنڈر دھماکا ، 6 پاکستانی جاں بحق

Mobeera Fatima

وزارتِ مذہبی امور نے حج پروازوں کا شیڈول جاری کردیا

Mobeera Fatima

یوکرینی صدر زیلنسکی نے تلخ کلامی پر ڈونلڈ ٹرمپ سے معافی مانگ لی

Mobeera Fatima

Leave a Comment