Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

بھارت، پیٹرول و ڈیزل کی قیمت میں ایک ہفتے کے دوران دوسری بار اضافہ

پیٹرول و ڈیزل کی قیمت میں ایک ہفتے کے دوران دوسری بار اضافہ کر دیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نئی دہلی میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں تقریباً 90 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

اس اضافے کے بعد دہلی میں پیٹرول کی نئی قیمت 98.64 روپے اور ڈیزل کی نئی قیمت 91.58 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

گزشتہ جمعہ کو بھارت میں تین روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا جس کے بعد اپوزیشن جماعت نے مودی حکومت پر شدید تنقید کی تھی ۔

بھارتی وزارتِ تیل کا کہنا ہے کہ سرکاری آئل کمپنیاں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت پر روزانہ اربوں روپے کا نقصان برداشت کررہی ہیں۔

واضح رہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، جس کی وجہ سے پیٹرولیم کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، زیادہ تر ممالک نے عوام پر بوجھ نہ ڈالتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس ختم کر دیا ہے۔

Related posts

رشتہ داروں نے شادی نہ کرنے پر تعلق توڑ لیے، شائستہ جبین

Mobeera Fatima

شہباز شریف کی بھارتی وزیراعظم کا حلف اٹھانے پر مودی کو مبارکباد

admin

پاکستان نے امریکی پابندیوں کو متعصبانہ قرار دے دیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment