Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

پُرامن اور متحد معاشرے کا قیام حکومت کی ترجیح ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پُرامن اور متحد معاشرے کا قیام حکومت کی ترجیح ہے۔

وزیراعظم نے پُرامن باہمی طرزِ زندگی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان عالمی برادری کے ساتھ مل کر یہ دن منا رہا ہے اور پُرامن، متحد اور روادار معاشرے کا قیام حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پُرامن اور متحد معاشرے کی تعمیر پاکستان کی بصیرت افروز قومی وراثت اور آئینی ذمہ داری ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ آئینِ پاکستان ہر شہری کو نسلی، فرقہ وارانہ اور علاقائی تعصبات کے خلاف مکمل تحفظ فراہم کرتا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان میں زبانوں، ثقافتوں اور مختلف مسالک کا تنوع ہماری معاشرتی مضبوطی اور قومی یکجہتی کا مظہر ہے، انہوں نے کہا کہ حکومت فکری اور عملی انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے پیغامِ پاکستان جیسے مثبت قومی بیانیے پر کاربند ہے۔

وزیراعظم کے مطابق خواتین، بچوں اور محروم طبقات کے حقوق کے تحفظ کیلئے قومی ایکشن پلان برائے انسانی حقوق تشکیل دیا گیا ہے جبکہ ملک کے پہلے قومی ایکشن پلان برائے کاروبار و انسانی حقوق پر بھی عملدرآمد جاری ہے۔

Related posts

شمالی وزیرستان میں خفیہ اطلاعات پر کارروائی میں 5 دہشتگرد مارے گئے، سکیورٹی ذرائع

Mobeera Fatima

بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار میگاواٹ، لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 8 گھنٹے تک پہنچ گیا

admin

سزا یا فتہ قیدی کو سیاست کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، رانا احسان افضل

Mobeera Fatima

Leave a Comment