Daily Systematic Metro News Breaking News
موسم

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے، دیر، چترال، مالاکنڈ، کوہستان اور بونیر میں بارش اور تیز ہواؤں کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مالم جبہ، کالام، پارا چنار اور ایبٹ آباد میں بھی چند مقامات پر بارش متوقع ہے جبکہ پہاڑی علاقوں میں موسم خوشگوار رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

ادھر گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مالم جبہ میں سب سے زیادہ 67 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ حکام نے شہریوں کو خراب موسم کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

لاہور میں بھی مزید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے، دوسری طرف کراچی میں گرمی کی شدت برقرارہے اور حبس کی کیفیت ہے ،محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہرقائدکادرجہ حرارت 38 ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے۔

Related posts

مون سون کا آغاز 27جون سے 4جولائی کے درمیان ہونے کا امکان

Mobeera Fatima

کراچی میں مون سون اسپیل کے دوران 100ملی میٹر تک بارش کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

ملک کے مختلف حصوں میں آج موسلادھار بارش کا امکان

Mobeera Fatima

Leave a Comment