Daily Systematic Metro News Breaking News
انٹرٹینمنٹ

فضا علی کا اداکاراؤں کو لباس کے حوالے سے مشورہ

میزبان و اداکارہ فضا علی نے اداکاراؤں کو لباس کے حوالے سے مفید مشورہ دے دیا۔

انہوں نے پاکستانی اداکاراؤں کو مختصر لباس پہننے کے حوالے سے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ انہیں اسلامی جمہوریہ پاکستان کے ماحول اور ثقافت کو مدنظر رکھنا چاہیے۔

فضا علی حال ہی میں ٹک ٹاکر سوزین خان کا انٹرویو کر رہی تھیں جس کے دوران انہوں نے کہا کہ پاکستانی شوبز شخصیات کو لباس کے انتخاب میں حدود کا خیال رکھنا چاہیے کیونکہ پاکستان ایک اسلامی ریاست ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں اداکاراؤں کو اپنی حدود برقرار رکھنی چاہئیں کیونکہ ہم پاکستان میں رہتے ہیں، ہمیں اپنی ثقافت کے مطابق لباس پہننا چاہیے۔

فضا علی نے کہا کہ اگر اداکارائیں بولڈ لباس پہنتی ہیں تو اسے اسلامی ریاست میں مناسب نہیں سمجھا جاتا، اس پر تنقید اور تنازع جنم لیتا ہے کیونکہ مداح آپ کو اس انداز میں دیکھنا پسند نہیں کرتے۔

Related posts

دلجیت دوسانجھ کو خالصتان گروپ کی جانب سے دھمکی موصول

Mobeera Fatima

مسٹر بیسٹ اور بالی وڈ کے تینوں خانز کی ملاقات، نیا پروجیکٹ زیرِ غور؟

Mobeera Fatima

تین ویڈیوز بناکر ہی پتہ چل گیا وی لاگنگ مشکل ترین کام ہے، حرا سومرو

Mobeera Fatima

Leave a Comment