Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

شوہر مشترکہ جائیداد میں صرف اپنے حصے کی حد تک حق مہر دے سکتا ہے ، سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے حق مہر میں دی گئی جائیداد کی منتقلی سے متعلق اہم قانونی اصول طے کر دیے۔

جسٹس شکیل احمد کے تحریر کردہ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ مشترکہ جائیداد کا کوئی بھی حصہ دار اپنے موروثی حصے سے زیادہ جائیداد منتقل نہیں کر سکتا۔

عدالت نے کہا کہ شوہر مشترکہ جائیداد میں صرف اپنے حصے کی حد تک حق مہر دے سکتا ہے، پورے گھر کو حق مہر میں دینے کا دعویٰ دیگر قانونی ورثا کے حقوق پر اثر انداز نہیں ہو سکتا۔

سپریم کورٹ نے حق مہر میں درج جائیداد کی ملکیت کی تصدیق کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے غیر ضروری قانونی چارہ جوئی سے بچنے کے لیے نکاح نامہ میں جائیداد کی ملکیت سے متعلق علیحدہ کالم شامل کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے فیصلے کی کاپی تمام صوبوں کے چیف سیکرٹریز کو ضروری کارروائی اور عملدرآمد کے لیے بھیجنے کی ہدایت کر دی ، علاوہ ازیں سپریم کورٹ نے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سول پٹیشن بھی خارج کر دی۔

Related posts

پی آئی اے کی پرواز کل اسلام آباد سے پیرس روانہ ہو گی

Mobeera Fatima

پیٹرول و ڈیزل سستا ہونے کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی کمی

Mobeera Fatima

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلہ، شدت 4 ریکارڈ

Mobeera Fatima

Leave a Comment