Daily Systematic Metro News Breaking News
صحت

شدید گرمی میں لال پیاز قدرتی حفاظتی غذا قرار

موسمِ گرما کی بڑھتی ہوئی شدت کے ساتھ ماہرینِ غذائیت نے لال پیاز کو جسم کیلیے مفید اور قدرتی حفاظتی غذا قرار دے دیا۔

ماہرین کے مطابق لال پیاز میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس، فلیونوئیڈز، معدنیات اور پانی کی مناسب مقدار جسم کو گرمی کے مضر اثرات سے بچانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

تحقیقی ماہرین کا کہنا ہے کہ لال پیاز جسم میں پانی اور نمکیات کا توازن برقرار رکھنے، نظامِ ہاضمہ بہتر بنانے اور دورانِ خون کو متوازن رکھنے میں مدد دے سکتی ہے۔ گرمی کے باعث جسم پر پڑنے والے دباؤ اور تھکن میں کمی لانے میں بھی مفید ہے۔

غذائی ماہرین نے مشورہ دیا ہے کہ لال پیاز کو روزمرہ خوراک میں سلاد، رائتہ، دہی یا چٹنی کی صورت میں شامل کیا جا سکتا ہے تاکہ گرمی کے موسم میں جسم کو اضافی تحفظ فراہم ہو سکے۔

ماہرین نے کہا ہے کہ معدے کی حساسیت، تیزابیت یا ہاضمے کے مسائل رکھنے والے افراد لال پیاز کا استعمال اعتدال میں کریں۔

Related posts

کھانے کے بعد صرف 10 منٹ کی واک صحت کے لیے انتہائی فائدہ مند قرار

Mobeera Fatima

گردوں کے امراض دنیا کی ٹاپ 10 جان لیوا بیماریوں میں شامل، ابتدائی علامات جانیں

Mobeera Fatima

خالی پیٹ الائچی کھانے کے حیرت انگیز فائدے

Mobeera Fatima

Leave a Comment