Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

وزیراعظم اپنا گھر پروگرام ، ہاؤسنگ فنانس میں اوورسیز پاکستانی اور نجی شعبہ بھی شامل

حکومت نے وزیراعظم اپن گھر پروگرام کے تحت قرض حاصل کرنے کے خواہش مند اوورسیز پاکستانیوں اور نجی شعبے کو خوشخبری سنا دی۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیرِ صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس کے اعلامیے کے مطابق وزیر اعظم اپنا گھر پروگرام کیلیے ہاؤسنگ فنانس میں توسیع کی منظوری دیتے ہوئے اوورسیز پاکستانیوں اور نجی شعبے کو بھی شامل کر لیا گیا۔

اجلاس میں مختلف شعبوں کیلیے منصوبوں اور تکنیکی ضمنی گرانٹس کی منظوری دی گئی۔ نارووال میں فیض احمد فیض کمپلیکس کی تعمیر کیلیے 10 کروڑ اور دانش اسکول کُری اسلام آباد کیلیے 35 کروڑ روپے کا تکنیکی گرانٹ منظور کر لیا گیا۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ یوم آزادی اور معرکہ حق کی تقریبات کیلیے تقریباً 6 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی۔

Related posts

آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے باکسر عامر خان اور مارشل آرٹس چیمپئن شاہ زیب رند کی ملاقات

admin

کیا آپ کوئی محمود غزنوی ہیں جو بار بار حملے کر رہے ہیں، اسپیکر پنجاب اسمبلی

Mobeera Fatima

پیپلزپارٹی کا بجٹ اجلاس میں شرکت سے انکار

admin

Leave a Comment