Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

چین ، آتش بازی کا سامان بنانے والی فیکٹری میں دھماکا ، 21 افراد ہلاک ، 61 زخمی

چین میں آتش بازی کا سامان بنانے والی فیکٹری میں دھماکے کے نتیجے میں 21 افراد ہلاک اور 61 زخمی ہو گئے ہیں۔

چینی میڈیا کے مطابق دھماکا صوبہ ہونان کے علاقے لیویانگ میں قائم فیکٹری میں ہوا، سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں پہاڑوں میں گھرے ایک دیہی علاقے میں دھوئیں کے بادل اٹھتے دکھائی دیتے ہیں۔

دھماکا اس قدر شدید تھا کہ بعض قریبی عمارتوں کی چھتیں اڑ گئیں ، آتشی مواد گرنے سے دوسری عمارتوں میں بھی آگ لگی، جس پر قابو پا لیا گیا۔

حکام کی جانب سے متاثرہ فیکٹری کے اردگرد تین کلومیٹر تک کنٹرول زون قائم کرکے وہاں سے لوگوں کو نکال دیا گیا ہے۔

 

Related posts

ویتنام میں گوشت کی تجارت کے لیے چرائی گئی 400 سے زائد بلیاں بازیاب، 9 افراد گرفتار

Mobeera Fatima

چینی وزیر اعظم لی چیانگ کا 11 سال بعد پاکستان کا دورہ

Mobeera Fatima

اٹلی میں 5 جرمن کوہ پیما برفانی تودے تلے دب کر ہلاک

Mobeera Fatima

Leave a Comment