Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

امریکا دھمکی آمیز لہجہ تبدیل کرے تو مذاکرات کیلئے تیار ہیں، ایرانی وزیرخارجہ

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ اگر امریکا اپنا دھمکی آمیز لہجہ تبدیل کرے تو تہران مذاکرات کیلئے تیار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران ہمیشہ سفارتی حل کا حامی رہا ہے، تاہم دباؤ اور دھمکیوں کے تحت کسی قسم کی بات چیت ممکن نہیں۔

ایک بیان میں عباس عراقچی نے واضح کیا کہ ایران کی مسلح افواج ہرقسم کی ممکنہ جارحیت کا بھرپورجواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں اور ملک کے دفاع کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی اور خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ خطے میں امن و استحکام کیلئے برابری اور باہمی احترام کی بنیاد پر مذاکرات ضروری ہیں۔

Related posts

حزب اللہ کا اسرائیلی انٹیلی جنس بیس پر حملہ ، 3اسرائیلی فوجی ہلاک

Mobeera Fatima

بنوں: سی ٹی ڈی اور دہشتگردوں میں فائرنگ، سب انسپکٹرسمیت 3 اہلکارشہید

Mobeera Fatima

چین: مسافر نے ٹوائلٹ سمجھ کر طیارے کا ہنگامی دروازہ کھول دیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment