Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

آبنائے ہرمز کھلوانے کیلئے امریکا نیا عالمی اتحاد بنانے کیلئے سرگرم

آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے امریکا نیا عالمی اتحاد بنانے کے لیے سرگرم ہو گیا۔

 امریکی محکمہ خارجہ نے دنیا بھر میں امریکی سفارتخانوں کو ہدایات جاری کر دی ہیں ،امریکی میڈیا کے مطابق ہدایات میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ ممالک کو ایک نئے معاہدے کیلیے راغب کریں۔

اس نئے معاہدے کا نام میری ٹائم فریڈم کنسٹرکٹ رکھا گیا ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ چند ہفتے قبل دعویٰ کر چکے ہیں کہ ہرمز مکمل طور پر کھلی اور کاروبار کے لیے تیار ہے۔

دوسری جانب امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق امریکی طیارہ بردار جہاز جیرالڈ فورڈ بھی جلد مشرق وسطیٰ سے نکل جائے گا ، بحری بیڑا مرمت کے لیے مشرق وسطیٰ سے باہر لے جایا جا رہا ہے۔

Related posts

بھارت اور بنگلہ دیش کی ایک دوسرے پر تجارتی پابندیاں

Mobeera Fatima

ترکیہ کا برطانیہ سے 11 ارب ڈالر مالیت کے یورو فائٹر طیارے خریدنے کا معاہدہ

Mobeera Fatima

حملہ ہوا تو امریکی فوجی اڈے نشانہ بنیں گے، ایران نے امریکی اتحادیوں کو خبردار کر دیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment