Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

مکہ میں حج خلاف ورزیوں پر 6 پاکستانی گرفتار

سعودی حکام نے حج قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرتے ہوئے 6 پاکستانی شہریوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ایک شخص کو بغیر حج پرمٹ مکہ میں قیام کرنے پر حراست میں لیا گیا، جبکہ پانچ افراد کو مبینہ طور پر بغیر اجازت عازمینِ حج کی معاونت کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔

سعودی عرب میں حج سے قبل سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے اور موجودہ قوانین کے تحت صرف حج ویزا رکھنے والے افراد کو مکہ میں داخلے اور قیام کی اجازت ہے۔ 18 اپریل کے بعد وزٹ یا دیگر عارضی ویزوں پر موجود افراد کو خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا جا رہا ہے۔

سعودی وزارت داخلہ کے مطابق حج پرمٹ قوانین کی خلاف ورزی پر 20 ہزار سے 1 لاکھ ریال تک جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔

حکام نے اس سے قبل عمرہ ویزا رکھنے والوں کو 18 اپریل تک ملک چھوڑنے کی ہدایت کی تھی، بصورت دیگر 50 ہزار ریال جرمانہ، 6 ماہ قید اور ملک بدری کی سزا دی جا سکتی ہے۔

Related posts

گائیوں سے دودھ کی پیداوار بڑھانے کے لیے پہلی کامیاب سرجری

Mobeera Fatima

رواں سال ڈالر میں عالمی تجارت مزید کم ہونے کا امکان

Mobeera Fatima

فلپائن میں 7.4 شدت کا زلزلہ ، سونامی وارننگ جاری ، ساحلی علاقوں سے انخلاء کا حکم

Mobeera Fatima

Leave a Comment