Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 8 مئی کو طلب ، پاکستان کیلئے اگلی قسط کی منظوری کا امکان

عالمی مالیاتی فنڈ کے ایگزیکٹیو بورڈ کا اجلاس 8 مئی کو طلب کر لیا گیا، جس میں پاکستان کے لیے 1 ارب 20 کروڑ ڈالر کی اگلی قسط کی منظوری کا امکان ہے۔

آئی ایم ایف کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں پاکستان کیلئے توسیعی فنڈ سہولت پروگرام کے تحت تیسرے اقتصادی جائزے کی منظوری متوقع ہے۔

اعلامیے کے مطابق اجلاس میں موسمیاتی تبدیلی کے آر ایس ایف پروگرام کے دوسرے جائزے کی بھی منظوری دی جائے گی۔

یاد رہے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ 27 مارچ کو طے پایا تھا۔

Related posts

بیٹوں سے واٹس ایپ پر بات کرانے کی عمران خان کی درخواست مسترد

Mobeera Fatima

جنید اکبر قومی اسمبلی کی کمیٹی اوورسیز پاکستانیز کی چیئرمین شپ سے مستعفی

Mobeera Fatima

انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی،طلال چودھری کو نوٹس جاری

Mobeera Fatima

Leave a Comment