Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

پشاور ہائیکورٹ نے ریٹائرمنٹ کے بعد اپ گریڈیشن کی استدعا مسترد کر دی

پشاور ہائیکورٹ نے ریٹائرڈ اساتذہ کی اپ گریڈیشن سے متعلق فیصلہ جاری کر دیا۔

عدالت نے ریٹائرمنٹ کے بعد اپ گریڈیشن کی استدعا مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ریٹائرمنٹ کے بعد اپ گریڈیشن کا دعویٰ بطور حق نہیں کیا جا سکتا، اپ گریڈیشن صرف حاضر سروس ملازمین کو دی جا سکتی ہے۔

اسسٹنٹ  ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ اپ گریڈیشن دی گئی تو خزانے پر بوجھ بن جائے گا۔

عدالت نے کہا کہ ریٹائرڈ ملازمین کی اپ گریڈیشن کا کوئی قانون یا پالیسی موجود نہیں، بعد ازاں عدالت نے ریٹائرڈ سول سرونٹس کی جانب سے دائر درخواستیں ناقابلِ سماعت قرار دے دیں۔

ریٹائرڈ سول سرونٹس نے 10 سالہ سروس مکمل ہونے پر گریڈ 17 میں اپ گریڈیشن کی استدعا کی تھی۔

Related posts

جانور پر زیادہ بوجھ ڈالنے یا تکلیف پہنچانے پر 3 ماہ تک قید یا 50 ہزار روپے جرمانہ ہو گا، تجویز

Mobeera Fatima

افغانستان میں قیامت خیز زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 1411 ہو گئی

Mobeera Fatima

کیا ایگزیکٹو کے ماتحت فورسز عدالتی اختیار استعمال کر سکتی ہیں؟ جسٹس جمال مندوخیل

Mobeera Fatima

Leave a Comment