Daily Systematic Metro News Breaking News
انٹرٹینمنٹ

کنسرٹ میں عاصم اظہر اور ہانیہ عامر کے ہاتھ تھامنے کی ویڈیو وائرل

کنسرٹ کے دوران پاکستانی گلوکار عاصم اظہر اور اداکارہ ہانیہ عامر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے، جس نے مداحوں کی توجہ ایک بار پھر دونوں فنکاروں کی جانب مبذول کر دی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں امریکا میں ہونے والے عاصم اظہر کے کنسرٹ میں ہانیہ عامر بھی موجود تھیں، جہاں وہ گانا “میری زندگی ہے تو” گنگناتی بھی نظر آئیں۔ اگرچہ اداکارہ نے خود کو نمایاں ہونے سے بچانے کی کوشش کی، تاہم مداحوں نے انہیں فوراً پہچان لیا اور ویڈیوز تیزی سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگیں۔

جس کے بعد اسٹیج کے قریب ایک موقع پر دونوں فنکاروں کے درمیان دوستانہ انداز میں ہاتھ تھامنے کا لمحہ پیش آیا۔ یہ ویڈیو چند ہی گھنٹوں میں مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تیزی سے پھیل گئی۔

وائرل کلپس میں دونوں شخصیات کو خوشگوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ کنسرٹ کے شرکاء بھی اس موقع پر خاصے پرجوش نظر آئے۔ بعض ویڈیوز میں شائقین کی جانب سے “ہانیہ، ہانیہ” کے نعرے بھی سنائی دیتے ہیں، جس پر عاصم اظہر مسکراتے ہوئے ردعمل دیتے دکھائی دیتے ہیں۔

 

Related posts

ٹک ٹاک نے پاکستانیوں کی 2 کروڑ سے زائد ویڈیوز ڈیلیٹ کر دیں

Mobeera Fatima

صدارتی ایوارڈ سے متعلق بیان، فضیلہ قاضی نے وضاحت کر دی

Mobeera Fatima

سونم باجوہ کی نئی فلم ‘ایک دیوانے کی دیوانیت’ میں دیکھنے کو خاص کیا؟

Mobeera Fatima

Leave a Comment