Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

امن مذاکرات ، اسلام آباد میں سکیورٹی ہائی الرٹ ، ریڈ زون سیل

امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کے دوسرے مرحلے کے پیش نظر اسلام آباد میں سکیورٹی ریڈ الرٹ اور ریڈ زون اور توسیعی ریڈ زون سیل کر دیا گیا۔

پولیس نے دس نکاتی ٹریفک ایڈوائزری بھی جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورال سے زیرو پوائنٹ تک ایکسپریس وے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہو گی ،سری نگر ہائی وے پر بھی مختلف اوقات میں ٹریفک روکی جا سکتی ہے۔

سیکٹر جی اور ایف کے رہائشی راولپنڈی کیلئے مارگلہ روڈ سے نائنتھ ایونیو استعمال کریں ،فیصل ایونیو کی ٹریفک زیرو پوائنٹ سے نائنتھ ایونیو کی طرف موڑی جائے گی۔

جی ٹی روڈ پشاور سےلاہور جانے والی ہیوی ٹریفک ٹیکسلا سے موٹروے پر بھیجی جائے گی،اسلام آباد کے رہائشی مختلف سڑکیں بند ہونے کی صورت میں ذیل متبادل ٹریفک پلان پر عمل درآمد کریں۔

Related posts

تیونس کے صدر نے دوسرے وزیر اعظم کو بھی برطرف کر دیا

Mobeera Fatima

امریکا سعودی عرب کو 5 ارب ڈالر کا اسلحہ فروخت کریگا، پیکج میں کتنے بم شامل ہیں؟

Mobeera Fatima

ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا پاکستان کے دورے کا امکان

Mobeera Fatima

Leave a Comment