Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

ڈنمارک میں دو ٹرینیں آپس میں ٹکرا گئیں

ڈنمارک میں دو ٹرینیں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کا کہنا ہے کہ حادثہ ایک مصروف ریلوے روٹ پر پیش آیا جس کے باعث ٹرین سروس بھی متاثر ہوئی۔

رائٹرز کے مطابق ایمرجنسی سروسز فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے، بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے تاہم حکام نے کسی ہلاکت کی فوری تصدیق نہیں کی۔

ریسکیو اداروں کا کہنا ہے کہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں جبکہ ٹرینوں کے مسافروں کو بحفاظت نکالنے کا عمل مکمل کیا جا رہا ہے۔

حکام نے واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں ابتدائی طور پر سگنلنگ سسٹم یا تکنیکی خرابی کو ممکنہ وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔

Related posts

فلپائن میں سمندری طوفان ‘ ہلاکتوں کی تعداد40 ہو گئی ‘ ہزاروں بےگھر

Mobeera Fatima

کانگو: حکومت کیخلاف بغاوت پر 3 امریکی شہریوں کو بھی سزائے موت

Mobeera Fatima

متحدہ عرب امارات میں منشیات اسمگلنگ نیٹ ورک بے نقاب، 13 افراد گرفتار

Mobeera Fatima

Leave a Comment