Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

جہاز پر قبضہ ، چین اور امریکا آمنے سامنے آ گئے

خلیجِ عمان میں ایرانی پرچم بردار جہاز کی امریکی تحویل کے معاملے پر چین اور امریکا آمنے سامنے آ گئے۔

چین نے امریکی بحریہ کی جانب سے تحویل میں لیے گئے جہاز کے معاملے پر خود کو اس سے جوڑنے کی تردید کرتے ہوئے اسے بے بنیاد قیاس آرائیاں قرار دیا ہے۔

چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان گاؤ جیاکن نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ جس جہاز کو امریکا نے قبضے میں لیا وہ ایک غیر ملکی کنٹینر بردار جہاز ہے اور اس کا چین سے کوئی تعلق نہیں۔

اس سے قبل امریکا میں اقوام متحدہ کی سابق سفیر نکی ہیلی نے دعویٰ کیا تھا کہ امریکی کارروائی میں روکا گیا ایرانی پرچم بردار جہاز چین سے روانہ ہوا تھا اور اس میں میزائلوں کے لیے کیمیائی مواد منتقل کیا جا رہا تھا۔

Related posts

جان بوجھ کر اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھائو پیدا نہیں کیا ، ٹیرف سے اربو ڈالر امریکا لا رہے ہیں ، ڈونلڈ ٹرمپ

Mobeera Fatima

غزہ جنگ بندی کیلئے قاہرہ میں قطر ، مصر ، حماس اور امریکا کے مذاکرات

admin

تاریخ کا سب سے بڑا بٹ کوائن فراڈ کیس؛ ‘دولت کی دیوی’ کو 11 سال قید کی سزا

Mobeera Fatima

Leave a Comment