Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

خواتین کو سالانہ پنشن، 300 یونٹ تک مفت بجلی، سیاسی جماعت کا بڑا اعلان

بھارت میں سیاسی جماعت کے سربراہ نے خواتین کو سالانہ پنشن اور عوام کو تین سو یونٹ تک مفت بجلی دینے کا اعلان کردیا۔

سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے کہا ہے کہ اگر 2027 میں ہماری پارٹی کی یوپی میں حکومت قائم ہو جاتی ہے تو صوبے کے بجلی صارفین کو 300 یونٹ تک مفت بجلی دیں گے۔

انہوں نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کو سالانہ 40 ہزار روپے پنشن بھی دی جائے گی۔ انہوں نے یہ بات لکھنو میں واقع پارٹی کے ریاستی دفتر میں بندیل کھنڈ سمیت مختلف اضلاع سے بڑی تعداد میں آنے والے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے موجودہ حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ عوام صحت خدمات کی بدحالی، کھاد کی قلت اور مہنگائی جیسے مسائل سے دوچار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اسمارٹ میٹر کے نام پر عوام کو ہراساں کیا جا رہا ہے ۔

Related posts

کاملا ہیرس سے ہارنے کی صورت میں دوبارہ الیکشن نہیں لڑوں گا ، ڈونلڈ ٹرمپ

Mobeera Fatima

سعودی اتحاد کا یمن کے شہر الحدیدہ پر حملہ ، حوثیوں کا سخت جواب دینے کا اعلان

Mobeera Fatima

امریکی بحری جہاز کراچی بندرگاہ پہنچ گیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment