Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

بابراعظم کا ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں شاندار اور ناقابل یقین کارنامہ

قومی ٹیم کے سابق کپتان نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں شاندار اور ناقابل یقین ریکارڈ قائم کردیا۔

پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم نے گزشتہ روز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف کھیلتے ہوئے 52 گیندوں پر ناٹ آؤٹ رہتے ہوئے 100 رنز بنائے۔

بابراعظم کے ان سو رنز میں خاص بات یہ تھی کہ انہوں نے پوری اننگ میں صرف ایک ڈاٹ بال کھیلی، انہوں نے چار چھکے اور چھ چوکے لگائے۔

یہ اپنی نوعیت کا پہلا اور منفرد واقعہ ہے کہ کسی بیٹر نے ٹی ٹوئنٹی اننگز میں 50 یا اس سے زیادہ گیندیں کھیلی ہوں اور صرف ایک ڈاٹ بال کا سامنا کیا ہو۔

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں یہ بابراعظم کی 12 سنچری تھی ، سب سے زیادہ سنچریاں بنانے کا ریکارڈ کرس گیل کے پاس ہے انہوں نے 22 سنچریاں بنا رکھی ہیں، بابراعظم دوسر ے نمبر پر ہیں جبکہ ڈیوڈ وارنر سنچریوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

Related posts

ہیری بروک پر آئی پی ایل کھیلنے کیلئے دو سال کی پابندی عائد

Mobeera Fatima

گورنر سندھ کی ارشد ندیم پر انعامات کی بارش، سونے کا تمغہ بھی دینے کا اعلان

Mobeera Fatima

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان بڑا مقابلہ؟ آج تین میچ کھیلے جائیں گے

Mobeera Fatima

Leave a Comment