Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس کب تک متاثر ہوسکتی ہے؟ اہم خبرسامنے آگئی

پاکستان میں آج 14 اپریل 2026 سے ایک ہفتے تک وقفے وقفے سے انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے اپنے صارفین کو آگاہ کیا ہے کہ ایک بین الاقوامی سب میرین کیبل کنسورشیم کی جانب سے زیرِ سمندر کمیونیکیشن لائن میں خرابی دور کرنے کے لیے شیڈولڈ مرمت کا عمل شروع کیا جا رہا ہے۔

یہ مرمتی سرگرمی 14 اپریل 2026 سے شروع ہو کر 20 اپریل 2026 تک جاری رہ سکتی ہے۔ اس دوران پاکستان بھر میں انٹرنیٹ صارفین کو رفتار میں کمی اور سروس میں خلل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، خاص طور پر شام کے اوقات میں جب انٹرنیٹ ٹریفک زیادہ ہوتی ہے۔

پی ٹی سی ایل کے مطابق اگرچہ کوشش کی جائے گی کہ صارفین کو کم سے کم مشکلات پیش آئیں، تاہم عالمی کیبل نیٹ ورک پر جاری اس بڑے مرمتی کام کے باعث کچھ حد تک سروس متاثر ہونا ناگزیر ہے۔

Related posts

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ، ڈالر مہنگا ہو گیا

Mobeera Fatima

کبھی آنکھ میں آنسو نہیں آئے، بچوں کو گارڈ آف آنر ملا تو آنکھیں نم ہوگئیں، مریم نواز

Mobeera Fatima

دفاع وطن کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنیوالے سکیورٹی اہلکاروں کو سلام ، عمر ایوب

Mobeera Fatima

Leave a Comment