Daily Systematic Metro News Breaking News
انٹرٹینمنٹ

لائیو شو میں شوہر نے فضا علی کو اٹھا لیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

پاکستان کی معروف اداکارہ و میزبان فضا علی ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آ گئی ہیں، جہاں ان کے مارننگ شو کا ایک کلپ تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فضا علی نے حالیہ پروگرام میں اپنے شوہر اعجاز خان کو بطور مہمان مدعو کیا تھا۔ دورانِ شو خوشگوار ماحول میں گفتگو جاری تھی کہ اسی اثنا میں ان کی بیٹی نے اپنے والد سے درخواست کی کہ وہ فزا علی کو اسی طرح اٹھائیں جیسے وہ گھر پر اٹھاتے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق بیٹی کی اس درخواست پر اعجاز خان نے فوراً عمل کرتے ہوئے لائیو نشریات کے دوران فزا علی کو اپنی بانہوں میں اٹھا لیا، جس پر شو میں موجود شرکا اور ناظرین حیران رہ گئے۔

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے ملے جلے ردِعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ بعض صارفین نے اسے ایک خوشگوار اور فیملی لمحہ قرار دیا، جبکہ دیگر نے لائیو پروگرام میں ایسے اقدام کو نامناسب قرار دیتے ہوئے تنقید کی۔

واضح رہے کہ عید کے موقع پر فزا علی نے اچانک نکاح کا اعلان کر کے اپنے مداحوں کو حیران کر دیا تھا۔ بعد ازاں انہوں نے ایک فیملی عید فوٹو شوٹ کے ذریعے اپنے شوہر اعجاز خان کو باضابطہ طور پر متعارف کرایا، جبکہ 41 برس کی عمر میں محبت ملنے پر خوشی کا اظہار بھی کیا۔

Related posts

بالی ووڈ کی متعدد فلموں میں کام کی پیشکش ہوئی، مہوش حیات

Mobeera Fatima

30 سالہ بھارتی اداکارہ سڑک حادثے میں چل بسیں

Mobeera Fatima

امیتابھ کے پاؤں کیوں چھوئے، دلجیت دو سانجھ کو سنگین دھمکیاں

Mobeera Fatima

Leave a Comment