Daily Systematic Metro News Breaking News
انٹرٹینمنٹ

متنازع گانا ، نورا فتیحی کو ایک بار پھر طلبی کا نوٹس جاری

قومی کمیشن برائے خواتین نے معروف بھارتی اداکارہ نورا فتیحی کو ان کے حالیہ متنازع گانے کے معاملے پر ایک بار پھر طلبی کا نوٹس جاری کر دیا ہے۔

کمیشن نے کہا کہ اداکارہ 27 اپریل 2026 کو کمیشن کے روبرو ذاتی حیثیت میں پیش ہوں۔ کمیشن کے مطابق 6 اپریل کو ہسماعت میں نورا فتیحی خود پیش نہیں ہوئیں، ان کی نمائندگی وکیل نے کی، جس پر کمیشن نےعدم اطمینان کا اظہار کیا۔

یہ تنازع فلم کے ڈی دی ڈیول میں شامل گانے سرکے چنر تیری سر کے سے متعلق ہے، جس پر خواتین کے وقار کے منافی مواد شامل ہونے کے الزامات سامنے آئے۔

کمیشن کی سربراہ نے مؤقف اختیار کیا کہ گانے کے بول خواتین کی عزت و وقار کے خلاف ہیں اور تخلیق کاروں کی لاعلمی سے متعلق دعویٰ قابل قبول نہیں۔ سماعت میں شریک افراد نے تحریری معذرت نامہ جمع کراتے ہوئے اعتراف کیا کہ مواد کے مقامی معاشرے پر منفی اثرات مرتب ہوئے۔

Related posts

بالی وڈ اداکارہ سونم کپور کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش

Mobeera Fatima

نتاشا علی نے خود کو حرا مانی اور ثروت گیلانی سے بہتر اداکارہ قرار دے دیا

Mobeera Fatima

فلم دھریندر کے مرکزی کردار رنویر سنگھ کا تعلق بھی کراچی سے نکلا

Mobeera Fatima

Leave a Comment