Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

کراچی سمیت ملک بھر کے لیے بجلی مہنگی، نوٹیفکیشن جاری

کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا گیا ہے۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے فروری 2026 کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 1 روپے 42 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

نیپرا کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اس اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کے تمام بجلی صارفین پر ہوگا۔ تاہم لائف لائن صارفین اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز کو اس اضافے سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔

صارفین سے یہ اضافی رقم اپریل 2026 کے بجلی کے بلوں میں وصول کی جائے گی۔

واضح رہے کہ نیپرا نے فروری کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ پر سماعت مکمل کرنے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا جسے اب جاری کیا گیا ہے۔

اس سے قبل جنوری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ میں بھی بجلی کی قیمت میں 1 روپے 63 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا تھا، جس کے بعد اب فروری کی ایڈجسٹمنٹ نے صارفین پر مہنگائی کا مزید بوجھ ڈال دیا ہے۔

Related posts

پاکستان اور افغانستان کے درمیان زبان، نسلی، قبائلی اور مذہبی رشتے موجود ہیں، علی امین گنڈاپور

Mobeera Fatima

موٹر سائیکل اور گاڑی والوں کو پیٹرول پر سبسڈی دینے کی تجویز، اعلان جلد متوقع

Mobeera Fatima

پنجاب حکومت کی جانب سے بلوں میں 14 روپے کا ریلیف،47 فیصد پاکستانی لاعلم نکلے

Mobeera Fatima

Leave a Comment