پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی پر ردعمل دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسلام امن کا درس دیتا ہے اور پاکستان امن کا علمبردار ہے، ایکس پر اپنے پیغام کے آخر میں انہوں نے پاکستان زندہ باد لکھا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر شاہد آفریدی نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے ایران امریکا اسرائیل جنگ بندی میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔
یاد رہے کہ امریکا کے صدر ٹرمپ نے پاکستانی وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جانب سے کی جانے والی 2 ہفتے کی جنگ بندی کی درخواست کو مان لیاہے۔
