Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

حزب اللہ کا اسرائیلی فوجی ہیلی کاپٹر اور ڈرون مار گرانے کا دعویٰ

بیروت: لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے اسرائیلی فوج کے ایک ہیلی کاپٹر کو میزائل حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق حزب اللہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ داغے گئے میزائلوں نے براہ راست اسرائیلی فوجی ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنایا۔ جس کے نتیجے میں اسے شدید نقصان پہنچا۔

تنظیم نے مزید دعویٰ کیا کہ اسی کارروائی کے دوران ایک اسرائیلی ڈرون کو بھی میزائل کے ذریعے مار گرایا گیا۔

بیان کے مطابق حزب اللہ کے جنگجوؤں نے ربع ثلاثین قصبے میں اسرائیلی فوج کے توپ خانے کی ایک پوزیشن کو بھی نشانہ بنایا، جہاں متعدد گولے داغے گئے۔

تاحال اسرائیلی فوج کی جانب سے ان دعوؤں کی باضابطہ تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی۔

Related posts

جرمنی میں پاکستان زندہ باد ، پاک فوج زندہ باد کے حوالے سے پانچویں ریلی کا انعقاد

Mobeera Fatima

آسٹریلیا میں موسلادھار بارشوں اور سیلاب سے تباہی، 5 افراد ہلاک

Mobeera Fatima

تبریز کے امام جمعہ حادثے کے بعد تقریباً ایک گھنٹہ زندہ رہے،ڈیزاسٹر مینجمنٹ

admin

Leave a Comment